منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی سے عدم استحکام پیدا ہوگا،مصری صدر

datetime 17  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ْٓقاہرہ(این این آئی)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے خبردار کیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلیم ( مقبوضہ بیت المقدس) منتقلی سے عدم استحکام کی راہ ہموا ر ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری صدر نے امریکی سفارت خانے کی سوموار کو منتقلی کے ردعمل میں یہ پہلا بیان جاری کیا ہے۔وہ قاہرہ میں نوجوانوں کے ساتھ پانچویں کانفرنس کے موقع پر صدر سے پوچھیے پروگرام کے دوران میں مختلف سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔

انھوں نے حال ہی خطے میں رونما ہونے والے مختلف واقعات کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔انھوں نے کہاکہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے معاملے پر ہم یہ کہہ چکے ہیں کہ اس سے عرب اور اسلامی رائے عامہ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔اس سے بے چینی اور عدم استحکام پیدا ہوگا اور اس کے فلسطینی کاز کے لیے بھی منفی مضمرات ہوں گے۔صدر السیسی نے اس یوتھ کانفرنس کے تیسرے سیشن کے دوران میں مصری عوام کے مختلف سوالوں کے جواب دیے ۔انھوں نے تیل کی قیمتوں میں اضافے ، ایران سے کشیدگی ، ایتھوپیا کے ساتھ دریائے نیل پر ڈیم کے تنازع ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اعتدال پسند مذہبی تقریر کے بارے میں ا ظہار خیال کیا ۔انھوں نے تمام تنازعات کے پْرامن سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا اور مصریوں سے کہا کہ وہ ملک میں اتحاد اور استحکام کے لیے کوششوں کی حمایت کریں۔انھوں نے دریائے نیل پر ڈیم کے تنازع کے حل کے لیے متعلقہ فریقوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ایتھوپیا کے وزیراعظم کو اس مسئلے پر مزید بات چیت کے لیے قاہرہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…