بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے پانی بھی چھین لیا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کاپیپلز پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان ،کس پارٹی میں شامل ہورہی ہیں؟ حیرت انگیزانکشاف 

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کو سندھ میں بڑا سیاسی دھچکہ، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے اختلافات اور بغاوت کے بعد شہید بینظیر بھٹو کی قریبی ساتھی سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور بدین سے مسلسل تین بار منتخب ہونے والے ایم این اے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی پیپلزپارٹی کو خیرباد کرتے ہوئے آئندہ پارٹی ٹکٹ نہ لینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ

روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے نام پر ووٹ لینے والوں نے نہ صرف عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھین لیا ہے اور اب تو پینے کا پانی بھی عوام سے چھین کر ان سے جینے کا حق چھین نے کی کوشش کی جارہی ہے ۔گذشتہ رات دیر گئے ڈی سی چوک بدین پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اب شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی پیپلزپارٹی نہیں رہی نہ ہی ان کا منشور نہ ہی ان کا مشن رہا ہے اب جو جتنا بڑا کرپٹ وہ حکمرانوں کے اتناہی قریب اور عزیز ہے عوام کی خدمت کی بجائے عوام کو ان کے حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے لوٹ مار عام ہے پہلے بدین کے عوام سے ان کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا پھر ان کے حصے کے پانی پر ڈاکا ڈال کر علائقے کی زرعی معیشت کو تباہ کیا گیا اب تو ظلم کی انتہا یہ ہے عوام سے پینے کے پانی کو بھی چھین لیا گیا ہے پورے سندھ کا ٹھیکہ انور مجید اور اس کے ٹولے کو دے رکھا ہے جو سندھ کے وسائل پر غیر قانونی طور پر قابض ہو کر دونو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ان حالات میں ہمارہ پارٹی کے ساتھ چلنا ممکن ہی نہیں انہوں نے کہا کہ ہمارہ جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ہم خوشی غمی کے ساتھی ہیں عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا ہے اور ہم نے بھی ہمیشہ جب جب موقع ملا عوام کی حقیقی خدمت کی علائقے کی تعمیر و ترقی عوامی خوشحالی اور فلاح بہبود کے لیئے ریکارڈ کام کرائے

انہوں نے کہا میری پارٹی عوام ہے جو پارٹی عوام کی خدمت پے یقین رکھتی ہے اور عملی طور پر عوام کے حقوق کے لیئے جدوجہد کرے گی میں ان کے ساتھ ہوں گی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ان کا جرم صرف یہ ہے انہوں نے حق اور سچ کی بات کی بدین کی عوام کے حقوق کی بات کی سندھ دشمن سازشوں کے خلاف آواز بلند کی انہوں نے کہا کہ ہمارے مقابلے کے لیئے غصب ہاتھیوں کے ٹولے کو بھیج رہے ہیں پر بدین کی عوام ان ہاتھیوں کے لیئے ابابیل ثابت ہونگے انہوں نے کہا ان ہاتھی والوں کو بدین کی عوام نے بلدیاتی انتخاب میں ابابیل بن کر عبرت ناک شکست دی اب سندھ کی عوام ان غصب ہاتھی والوں کے لیئے سندھ بھر میں ابابیل ثابت ہونگے

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا پارٹی ٹکٹ ہونے کے باعث میں پارٹی فیصلوں کی پابند تھی اب میری زبان بندی ختم ہے اور میں اب کھل کر عوام کے حقوق کے لیئے آواز بلند کروں گی اور اس جدوجہد میں عوام ہمیشہ کی طرح ہمارے ساتھ ہوں گے ۔اس سے قبل سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں زرداری لیگ سے نہ کل ڈرا تھا نہ آج درتا ہوں میں نے کل بھی ان کا مقابلہ کیا اور ہمیشہ سندھ دشمن ٹولے کے ساتھ مقابلہ کرتا رہوں گا زرداری نہ کل میرا کچھ بگاڑ سکا اور نہ ہی اب میرا کچھ بگاڑ سکتا ہے میرا ایمان اللہ اور اللہ کی خلق عوام پر ہے عوام نے جس مشکل میں میرا ساتھ دیا میں ان کا یہ احسان زندگی بھر نہیں بھول سکوں گا

میری زندگی اور خون کا آخری قطرہ پاکستان سندھ بدین اور عوام کے لیئے ہے انہوں نے کہا ادی اور ادے نے سندھ کو بھڑی بے دردی سے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اپنی زمینے آباد کرنے کے لیئے بدین کے عوام سے ان کے حصہ کا پانی چھینا اور اب وہ ظلم کیا جا رہا جو یزید نے کربلا میں کیا تھا عوام کو پینے کے پانی سے بھی محروم کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا بلدیاتی الیکشن میں بدین کی عوام نے زرداری لیگ کو جو عبرت ناک شکست دی اب سندھ کی عوام عام انتخاب میں اس سندھ اور عوام دشمن ٹولے کو سندھ بھر میں شکست دیں گے انہوں ے کہا کہ وہ بدین کے بعد سندھ بھر کے عوام کے پاس جائیں گے تاکہ اس سندھ دشمن ٹولے ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے نجات حاصل کی جا سکے

انہوں نے کہا آج کے جلسے عام میں عوام نے ریکارڈ شرکت کر کے اپنا فیصلہ ہمارے حق اور زرداری لیگ کے خلاف دے دیا ہے انہوں نے کہا زرداری لیگ کو بدین کے عوام کے مقابلے کے لیئے کو ئی امید وار نہیں مل رہا ایسے لوگوں نازل کیا جا رہاہے جو اپنے حلقوں میں کچھ نہ کر سکے وہ بدین کے عوام کے لیئے کیا کریں گے انہوں نے کہا چند دنوں بعد مفاد پرست ٹولہ بہت تیزی سے حکمران جماعت کو چھوڑ کر بھاگ جائے گا اور کہیں اور پناہ تلاش کرے گا انہوں نے کہا یہ وقت ہے کہ مفاد پرست عوام سے معافی مانگے اور سندھ دشمن حکمران ٹولے کو خیرباد کہہ دیں ورنہ وہ وقت دور نہیں جب عوام کے ہاتھ ہونگے اور ان کے گریباں ہونگے اس سے قبل رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا رکن ضلع اسمبلی حسام مرزا ،ملک اختر ،

عزیز ڈیرو منتخب کونسلر گلزار میمن ، عمران سومرو ، پپو شاہ ، عیسی ملاح ، دلبر سندھی ، کولھی اتحاد کے مرکزی رہنماں ڈاکٹر رام کولھی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بسنے والے ہر رنگ نسل زبان اور مذہب سے تعلق رکھنے والے موجودہ حکمران ٹولے سے تنگ آ چکے ہیں اب سب کا ایک ہی فیصلہ ہے جس ٹولے نے ان سے ان کے حقوق چھینے سندھ کو بے دردی سے لوٹا اب اس ٹولے سے ہر صورت میں نجات حاصل کی جائے گی ۔جلسہ میں بدین شہر کے علاوہ ٹنڈو باگو ، گولاڑچی ، تلہار ، ماتلی ، پنگریو، کڈھن ، احمد راجو ، ملکانی شریف اور دیگر علائقوں سے عوام نے بڑی تعداد میں بڑی ریلیوں کی صورت میں بدین پہنچ کر جلسہ میں شرکت کی جلسہ میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے اور کچھ ہی دنوں میں وہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرسکتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…