بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

اداکاری، ماڈلنگ کیساتھ اب پروڈکشن کر رہی ہوں، حریم فاروق

datetime 16  مئی‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) معروف اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے کہا ہے کہ مجھے ایڈونچر کرنا اچھا لگتا ہے، اسی لیے اداکاری ، ماڈلنگ کے ساتھ اب پروڈکشن بھی کررہی ہوں۔پاکستان میں فلم پروڈکشن کا معیار بہتر ہوا ہے، اسی لیے بطور پروڈیوسرایک فلم بنالی ہے اورآئندہ بھی اسی طرح کے اہم موضوعات پرفلمیں بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔اپنے ایک انٹرویو میں حریم فاروق نے کہا کہ اس وقت کامیڈی اور

رومانٹک فلمیں بنانے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ مسائل سے دوچارلوگوں کے اداس چہروں پرمسکراہٹ لانے سے جہاں ان کوکچھ لمحوں کیلیے اپنی پریشانی بھول جائے گی، وہیں وہ آئندہ بھی سینما گھروں کا رخ کرینگے۔ اس وقت سب سے زیادہ ضروری فلم بینوں کو سینما گھر لانا ہے۔اس کیلیے سب کومل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ پروڈکشن اداکاری سیزیادہ ٹف جاب ہے، اس میں آپ کو فلم کی شوٹنگ سے نمائش تک تمام معاملات کو دیکھنا پڑتا ہے۔ جہاں کہیں بھی آپ سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو اس کا خمیازہ بھی خود کو بھگتنا پڑتا ہے۔ پروڈکشن میرے لیے بالکل ایک نیا تجربہ تھا، فلم یا ٹی وی ڈرامہ سیریل بنانا آسان مگر اس کو ریلیز کرنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔مگرجولوگ اس طرح کے کام کرتے ہیں وہ سب سے الگ ہوتے ہیں۔ مجھے شروع سے ہی کچھ ایسا کرنے کا جنون ہے کہ جس کودوسرے کرنے سے کترائیں۔ حریم فاروق نے کہا کہ باکس آفس کی ترجیحات بدل چکی ہیں، ہمارے فلم میکر جن کی اکثریت نوجوانوں پر ہی مشتمل ہے وہ اپنی محنت اور لگن کے ساتھ پاکستانی فلم کو بہتری کی طرف لے جانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس سلسلہ میں ہمارے سینئرز کوبھی ان کی رہنمائی کرنی چاہیے۔ یہ وقت آپسی اختلافات کا نہیں بلکہ یکجاہوکرکام کرنے کا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…