بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ٹوئٹر واٹس ایپ کے مقابلے پر آنے کے لیے تیار؟

datetime 10  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی واٹس ایپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انکرپٹ ڈائریکٹ میسجز کا فیچر ‘سیکرٹ’ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔یہ انکشاف ٹوئٹر کے لیک کوڈ سے ہوا۔ ٹوئٹر کی اینڈرائیڈ ایپ میں چھپے کوڈ میں ‘سیکرٹ کنورزیشن’ کا آپشن موجود ہے اور اس سے صارفین کو انکرپٹڈ ڈائریکٹ پیغامات بھیجنے کا موقع ملے گا۔

ٹوئٹر صارفین اپنا پاس ورڈ فوری بدل لیں یہ فیچر ٹوئٹر کو دیگر محفوظ میسجنگ اپلیکشنز جیسے واٹس ایپ، ٹیلیگرام وغیرہ کے مقابلے میں کھڑا کردے گی۔ یہ انکرپٹڈ ڈائریکٹ میسج آپشن سب سے پہلے جین وونگ نے ٹوئٹر کی اینڈرائیڈ اپلیکشن پیکج (اے پی کے) میں دریافت کیا تھا۔ اے پی کے میں اکثر ایسے فیچرز کے کوڈ ہوتے ہیں جن کی خاموشی سے آزمائش ہورہی ہوتی ہے یا بہت جلد صارفین کے لیے دستیاب ہونے والے ہوتے ہیں۔ ٹوئٹر نے اس حوالے سے بات کرنے سے گریز کیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اس سوشل میڈیا میں یہ فیچر کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ یہ انکرپٹڈ ڈائریکٹ میسج کا خیال ایڈورڈ سنوڈن نے ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کو ڈیڑھ سال قبل دیا تھا جسے انہوں نے مناسب قرار دیتے ہوئے اس پر غور کرنے کا کہا تھا۔ ٹوئٹر کے ڈائریکٹ میسجز صارفین کے لیے فون نمبر یا ای میل ایڈریس کے بغیر اجنبی افراد سے رابطہ کرنے کا اچھا ذریع ہے۔ٹوئٹر کو اس حوالے سے اوپن میسجنگ نیٹ ورک سمجھا جاتا ہے مگر انکرپشن نہ ہونے کے باعث حکومتی، ہیکرز یا خود ٹوئٹر کی نگرانی کا خطرہ ہوتا ہے۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…