جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

واٹس ایپ کو اوپن کیے بغیر چیٹ کرنا جانتے ہیں؟

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی بدولت کسی سے چیٹ کرنے کے لیے اپلیکشن اوپن کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔ یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ 2.18.138 ورژن میں دستیاب ہوگا جو کہ بیٹا ورژن ہے۔ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WAbeta کی رپورٹ کے مطابق ایک ڈومین کی مدد سے صارفین اس میسجنگ ایپ پر کسی نمبر سے چیٹ بغیر

ایپ اوپن کیے کرسکیں گے۔ واٹس ایپ گروپ چیٹس کی ان 5 اہم ٹرکس کے بارے میں جانیں اس نئے چیٹ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ کے صارفین کو (فون نمبر)https://wa.me/ یعنی اس فرد کا نمبر جس سے بات کرنا چاہتے ہیں، ٹائپ کرنا ہوگا، جس کے بعد خودکار طور پر چیٹ کی جانب چلے جائیں گے۔ تاہم اگر پرانے واٹس ایپ ورژن انسٹال ہو تو صارف براﺅزر پر api.whatsapp.comپر چلا جائے گا۔ اگر واٹس ایپ نمبر غلط ہوگا تو ایپ کی جانب سے بتایا جائے گا کہ جو فون نمبر یو آر ایل کے ذریعے شیئر کی گیا ہے وہ ٹھیک نہیں۔ اس سے ہٹ کر واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا صارفین کے لیے اسٹیکر البم کا فیچر بھی جلد متعارف کرایا ئے گا۔ واٹس ایپ کی جانب سے فی الحال اسٹیکر فیچر کو بہتر بنانے پر کام کیا جارہا ہے۔ واٹس ایپ اور انسٹاگرام میں گروپ ویڈیو کالنگ جلد متعارف ہوگی اسی طرح گروپ ویڈیو کالنگ کا فیچر بھی مستقبل قریب میں متعارف کرایا جائے گا، جس کا اعلان فیس بک کی سالانہ ڈویلپرز کانفرنس کے دوران کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…