جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

سام سنگ کا گلیکسی نوٹ 9 جلد متعارف کرائے جانے کا امکان؟

datetime 9  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے رواں سال فروری میں گلیکسی ایس 9 کو متعارف کرایا تھا اور لگتا ہے کہ یہ کمپنی اپنے دوسرے فلیگ شپ فون نوٹ 9 کو توقع سے پہلے پیش کرسکتی ہے۔ امریکی جریدے فوربس کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ اپنی نوٹ سیریز کے نئے فلیگ شپ فون کو جلد پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فون جولائی میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اور اس حوالے سے سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 9 کے 2 ورژن چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرٹیفائیڈ کرائے ہیں۔ سام سنگ گلیکسی ایس 9 پلس کی اصل لاگت کیا ہے؟ اس فون کے چند فیچرز بھی لیک ہوکر سامنے آئے ہیں۔ یہ فون کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 اور سام سنگ کے اپنے ایکسینوس 9810 پراسیسر سے لیس ہوگا (مختلف مارکیٹس میں مختلف پراسیسر والے فون دستیاب ہوں گے)۔ اسی طرح نیا ایس پین بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے جس میں مائیکروفون کو نصب کیے جانے کی افواہیں گرم ہیں جسے فون کالز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ اسی طرح نوٹ 9 میں نیا انٹرفیس ‘کراﺅن یو ایکس’ بھی پیش کیا جاسکتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی نے اپنے اس فون کو جو کوڈ نیم دیا ہے وہ بھی کراﺅن ہے۔ گلیکسی نوٹ 9 میں سام سنگ کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی کا بٹن موجود رہے گا تاہم اسے پہلے کے مقابلے میں اپ ڈیٹ کرکے پیش کیا جائے گا۔ سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس پاکستان میں دستیاب اور ہاں نوٹ 9 میں ڈسپلے کے اندر فنگرپرنٹ ریڈر کی موجودگی کی غیرمصدقہ اطلاعات بھی ہیں جو سام سنگ کا اس ٹیکنالوجی کے ساتھ پہلا فون ہوگا تاہم اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ کمپنی اس ٹیکنالوجی کو ڈیوائس میں شامل کرنے میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہے۔ اس فون میں گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں زیادہ بڑی 3850 ایم اے ایچ بیٹری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔ فون میں گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں کیمرہ بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا جس میں نہ صرف ایس 9 کی طرح ڈوئل آپرچر دیا جاسکتا ہے بلکہ فرنٹ کیمرے کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…