اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

’دراز ‘کو چین کی کمپنی علی بابا نے خرید لیا

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی سب سے بڑی آن لائن کاروباری کمپنی علی بابا (Alibaba.com) نے پاکستان سمیت متعدد جنوبی ایشیائی ممالک میں آن لائن کاروبار کرنے والی کمپنی ’دراز‘ (daraz.pk) کو خرید لیا۔ دراز گزشتہ 6 سال سے پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور میانمار میں آن لائن کاروبار کر رہی ہے، علی بابا کی جانب سے 8 مئی 2018 کو دراز کی خریداری تصدیق ہوئی۔

دراز ڈاٹ پی کے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کمپنی اسی نام سے اپنے تمام آپریشنز علی بابا کی سربراہی میں جاری رکھے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ علی بابا کی سرپرستی میں کام کرنے کے دوران دراز ڈاٹ پی کے آن لائن کاروبار، موبائل پیمنٹس اور ترسیلات کے کام کو جنوبی ایشیا کے پانچوں ممالک میں مزید توسیع دی جائے گی۔  چینی کمپنی علی بابا پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ دراز ڈاٹ پی کے جن پانچ ممالک میں اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، وہاں کی مجموعی آبادی 34 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے، جس میں سے 60 فیصد آبادی کی عمر محض 35 برس ہے۔ دراز کے شریک چیف ایگزیکٹو افیسرز (سی ای اوز) بجارکے مکلسن اور جوناتھن ڈور نے اپنے بیانات میں کہا کہ ان کی کمپنی علی بابا کے ساتھ مل کر خطے میں بہترین سروسز فراہم کرنے کے کام کو جاری رکھے گی۔ دوسری جانب علی بابا گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈینیئل زانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی کمپنی ’دراز‘ کے ساتھ نئے کاروبار کا آغاز کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی سمیت صارفین کو بہترین سروس فراہم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ خیال رہے کہ دراز ڈاٹ نے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور میانمار میں 2012 سے سروس کا آغاز کیا۔ چینی کمپنی علی بابا اور حکومت کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

دراز ڈاٹ پی کے پاکستان میں سب سے زیادہ معروف آن لائن کمپنی سمجھی جاتی ہے۔ علی بابا کا شمار نہ صرف چین بلکہ دنیا کی بہت بڑی آن لائن کمپنیوں میں ہوتا ہے، یہ کمپنی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ علی بابا نے حکومت پاکستان کے ساتھ ملک میں سرمایہ کاری کرنے اور آن لائن کاروبار بڑھانے کے ایک معاہدے پر گزشتہ برس دستخط بھی کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…