ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

اس گاﺅں میں بینک ہے نہ پرائمری سکول لیکن ہر گھر کے دروازے پر سیکیورٹی کیمرہ موجود،وجہ انتہائی حیران کن

datetime 17  اپریل‬‮  2015 |

 اسلام آباد (نیوزڈیسک ) بھارتی ریاست ہریانہ کی سرحد پر واقع گاﺅں دیشاﺅں کلاں میں کسی بھی دیگر پسماندہ گاﺅں کی طرح بینک، جیولری کی دکانیں اور حتٰی کہ سکول بھی نہیں ہے لیکن پھر بھی یہاں ہر گھر میں سکیورٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں اور گاﺅں کا کوئی کونہ ایسا نہیں جو کیمروں کی زد میں نہ ہو۔

اس گاﺅں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی بھرمار کی وجہ دو خوفناک گروہوں کی لڑائی ہے جو اب تک کئی جانیں لے چکی ہے اور اب یہاں 24 گھنٹے ہر شخص کی نگرانی کی جاتی ہے۔ ایک گینگ کے سربراہ بھارت سنگھ کی ہلاکت کے بعد صورتحال سخت پیچیدہ ہوچکی ہے اور گاﺅں والے خوفزدہ ہیں کہ اس کا بھائی کرشن پہلوان بدلہ لینے کے لئے مخالفین پر حملہ کرنے والا ہے۔  بھارت سنگھ کا قاتل قریب ہی رہائش پذیر اودے ویر کالا کو قرار دیا جارہا ہے جو کہ آج کل روپوش ہے۔ اودے ویر کے گھر میں کوئی مرد موجود نہیں ہے اور یہاں صرف خواتین ہیں جنہوں نے دروازوں کو اندر سے تالے لگارکھے ہیں۔ اس گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور یہاں سے گزرنے والے ہر شخص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
گاﺅں والوںکا کہنا ہے کہ گینگز کی لڑائی کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اور ہر شخص دوسرے سے باتے کرتے ہوئے گھبراتا ہے کہ اس پر ایک گینگ کا ساتھ دینے یا دوسرے کا مخالف ہونے کا الزام نہ لگ جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…