پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ امریکا یہ دعویٰ نہ کرے کہ یہ کمیونسٹ ریاست امریکی دباؤ کی وجہ سے امن مذاکرات کا حصہ بننے پر مجبور ہوئی ہے، ورنہ جزیرہ نما کوریا پر حالات دوبارہ کشیدہ بھی ہو سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کی وجہ
امریکی پابندیاں یا عسکری دھمکیاں نہیں ہیں۔امریکا اگر اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات دینا بند نہیں کرے گا تو امن مذاکرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس کمیونسٹ ملک کی وزرات خارجہ کی طرف سے کہا گیا کہ امریکا ایسے بیان دے کر دانستہ طور پر شمالی کوریا کو اشتعال دلا رہا ہے کہ اگر اس نے جوہری پروگرام مکمل طور پر ترک نہ کیا تو اس پر عائد عالمی پابندیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔