بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان نے مطیع الرحمن نظامی کی سزا کو بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ۔۔۔۔پاکستان نے جنوبی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہا ہے ، موجودہ حالات میں ڈرون حملے غیرضروری ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات بھارت نے معطل کئے ، دوبارہ شروع کرنے کی ذمہ داری بھی اس کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ پاک بھارت ٹریک ٹو نجی سطح پر ہمیشہ چلتا رہتا ہے۔ جنوبی ایشیا اسلحے کی دوڑ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ حکومت کی پہلی ترجیح عوام کے اقتصادی مسائل کا حل ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن صرف خطے ہی نہیں دنیا بھر کے مفاد میں ہے۔ پاکستان افغانستان کے داخلی امور میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کار بند ہے۔ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد ایک لاکھ سرسٹھ ہزار ایک سو بیس پاکستانی افغانستان گئے ، اسی ہزار جلد واپس آ گئے، باقی آتے جاتے ہیں ، اس حوالے سے افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ دو لاکھ پاکستانیوں کے افغانستان میں پناہ گزین ہونے کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ فارن پالیسی میں مختلف اداروں کی مشاورت شامل ہوتی ہے، یہ ریاست کی پالیسی ہوتی ہے کسی ادارے کی نہیں۔ فارن پالیسی پر حکومت ، فوج کے درمیان اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے مطیع الرحمن نظامی کی سزا کو بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ قرار دیا۔ ایک سوال کے جواب میں تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی میں اسرائیلی سٹال طلبہ کا غیر قانونی اقدام تھا، یونیورسٹی انتظامیہ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…