منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

جاوید ہاشمی نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا کس جماعت کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لینگے، دھماکہ خیز خبر نے ہلچل مچا دی

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نیب ایک فراڈ اور ڈرامہ نام کا ادارہ ہے جس کا مقصد مسلم لیگ ن کو ختم کرکے نئی پارٹی بنانا ہے، آصف زرداری کی سیاست سمجھنے کے لیے پی ایچ ڈی ضروری ہے۔جنوبی پنجاب کے مسائل کا حل ایڈمنسٹریشن یونٹ نہیں، صرف الگ صوبہ ہے۔ملک کا واحد سیاستدان ہوں جسے5 سال جیل میں رکھنے کے بعد نیب نے مسٹر کلین کا لقب دیا۔

ملتان کے حلقہ این اے 155اوراین اے 158سے الیکشن لڑوں گا،نوازشریف کے ملتان جلسے کی دعوت دی گئی تو ضرورشریک ہوں گا۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ نیب ایک فراڈ اور ڈرامہ نام کا ادارہ ہے جس کے قوانین بھی ڈرامہ ہیں۔نیب کی کارکردگی پر سپریم کورٹ بھی بارہا ریمارکس دے چکی ہے۔آمریت میں نیب فعال ہوجاتا ہے۔مشرف اقتدار کے خلاف نیب میں ایک بھی کیس نہیں بنا۔نیب کے مطابق مشرف دور پاک صاف تھا ایک روپے کی کرپشن بھی نہ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ نیب کے 70 فیصد سٹاف ریٹائرڈ ملازمین ہیں۔نیب کی کاروائیاں یکطرفہ ہیں جس کا مقصد مسلم لیگ ن کو ختم کرکے نئی پارٹی بنانا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ وہ ملک کے واحدسیاستدان ہیں جنہیں نیب نے مسٹرکلین کا لقب دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا نظام مصنوعی ہے۔ چیف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں عدلیہ میں موجود لوگوں کا بھی آڈٹ کروائیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کا حل صرف الگ صوبہ ہے۔صوبہ بنانے کے لیے غلامی سے نکلنا ہوگا۔ ایڈمنسٹریشن یونٹ نہیں ہمیں الگ صوبہ چاہیے۔الگ صوبہ کے قیام کیلئے ہرفورم پرآوازاٹھاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے میرے اوپر الزامات کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے،میرے خلاف پی ٹی آئی کے ٹکٹ تقسیم کرنے کا پراپریگنڈا غلط ہے ۔عمران خان نے انتخابات میں میرے کہنے پر ایک ٹکٹ بھی جاری نہیں کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف آج میری باتیں ہی دہرارہے ہیں۔عام انتخابات ملتوی نہیں کئے جا سکیں گے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ ملتان میں قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 155اوراین اے 158سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔میاں نوازشریف بھی مجھے سیٹ کی آفر کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی سیاست سمجھنے کے لیے پی۔ایچ۔ڈی ضروری ہے۔ آصف زرداری نے امین فہیم کو ہٹانے کے لیے نوازشریف سے مدد مانگی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…