جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

اکشے، بھومی اور سونم بہترین اداکار کا ایوارڈ لے اڑے

datetime 1  مئی‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار، اداکارہ بھومی پڈنیکر اور سونم کپور نے بہترین اداکار کا ’دادا صاحب پھالکے‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔خیال رہے کہ ’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے ہر سال 29 اپریل کو ایوارڈ تقریب منعقد کی جاتی ہے، جس میں نہ صرف بولی وڈ بلکہ بھارت کی ٹی وی انڈسٹری و تکنیکی خدمات دینے والے افراد کو بھی ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔

’دادا صاحب پھالکے‘ فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کے ’نیشنل ایوارڈ‘ کے ساتھ بھی ایک خصوصی ایوارڈ دیا جاتا ہے، جو ہر سال 3 مئی کو دیا جاتا ہے۔یہ ایوارڈ بھارت کے معروف فلم ساز، لکھاری اور بھارت کی سینما انڈسٹری کے بانی کہلائے جانے والے دھندیراج کویند پھالکے جسے عام طور پر دادا صاحب پھالکے کہا جاتا ہے، اس کے شان میں دیا جاتا ہے۔دادا صاحب پھالکے 1870 کو پیدا ہوئے اور 1944 میں چل بسے، انہوں نے اپنی زندگی میں 100 کے قریب فلمیں بنائیں، جن میں سے متعدد فلمیں مختصر تھیں۔دادا صاحب پھالکے فاؤنڈیشن بھارت سرکار کے تعاون سے ہر سال ایوارڈ تقریب منعقد کرتی ہے۔رواں برس ممبئی کے چترکوٹ گراؤنڈ میں ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی، جس میں فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…