پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

خواتین کو حقوق دینے کے نام پر اس بھارتی باشندے نے کیا کام شروع کیا؟جان کر آپ غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک ) صنفی عدم مساوات دنیا کے ایک بڑے حصے میں پایا جانے والا مسئلہ ہے اور خصوصاً خواتین اس بات کے لئے انتہائی سرگرم نظر آتی ہیں کہ انہیں مردوں کے مساوی حقوق ملنے چاہئیں۔
بھارتی اداکار سندر رامو نے خواتین کے مساوی حقوق کے مطالبے کا سہارا لیتے ہوئے ایک عجیب و غریب سلسلہ شروع کررکھا ہے جسے وہ خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم قرار دیتا ہے۔ یہ اداکار تقریباً ایک سال سے ہر شام ایک مختلف خاتون کے ساتھ گزارتا ہے اور اس کے ساتھ کسی منتخب جگہ پر کھانا کھاتا ہے جس کے تمام اخراجات خاتون ادا کرتی ہے۔ اس کے ساتھ روزانہ ملاقات کرنے والی خواتین کی عمریں 21 سے لے کر 105 سال تک ہیں اور ان میں امیر خواتین، غریب خواتین، فیشن ماڈلز اور سڑکوں پر جھاڑوں پھیرنے والی خواتین بھی شامل ہیں۔ وہ کہتا ہے کہ ملاقات کے لئے آنے والی خاتون ہی فیصلہ کرتی ہے کہ کھانا کہاں کھایا جائے، کیا کھایا جائے اور وقت کیسے گزارا جائے، اور یہی ان کی آزادی ہے۔
سندر رامو نے برطانوی جریدے ”میل آن لائن“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی مہم کا مقصد خواتین اور مردوں کے درمیان آزادانہ تعلق کو فروغ دینا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ خواتین سے بھی مردوں کی طرح ہی پیش آیا جائے۔ اس کا اصرار ہے کہ وہ خواتین ایسے ہی ملتا ہے جیسے کہ اپنے مرد دوستوں سے ملتا ہے لہٰذا روز ایک نئی خاتون سے ملنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ محبت یا کسی اور تعلق کی تلاش میں ہے۔ وہ اپنی ہر مہمان خاتون کی تصویر بھی بناتا ہے اور وہ جو کھانا کھاتے ہیں اور جس جگہ جاتے ہے اس کی تصاویر بھی بناتا ہے۔ وہ ان خواتین کے متعلق مضامین بھی لکھتا ہے اور انہیں اپنے فیس بک پیج پر شائع کرتا ہے۔سندر رامو کا کہنا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ دیگر مرد بھی خواتین کے ساتھ آزادانہ اور مساوی میل جول کو فروغ دیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…