اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

ابھیشک نے ایشوریا کی تعریفوں کے پلْ باندھ دیئے

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) ابھیشک بچن کا کہنا ہے کہ دو سال تک فلمیں نہ ملنے کے باوجود ایشوریا ان کی ہر لمحے ہمت بڑھاتی رہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم’دھوم ‘، ’گرو‘، ’بنٹی اور ببلی‘جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار ابھیشیک بچن گزشتہ دوسال سے اسکرین سے دور ہیں، فلموں میں کام نہ ملنے کے باعث میڈیااور شوبز حلقوں میں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ ابھیشیک کو فلم انڈسٹری میں مزید کام ملنا بند ہوگیا ہے اور بالی ووڈ میں ان کا کیریئر ختم ہوگیا ہے۔

تاہم دوسال تک گھر بیٹھنے کے بعد ابھیشیک اب فلم’من مرضیاں‘میں نظر آئیں گے۔ایک انٹرویو کے دوران ابھیشیک نے دوسالوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ’میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ میں مزید فلموں میں کام کرنا نہیں چاہتا، میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں اب تبدیلی چاہتا ہوں، میں جس طرح کی فلمیں پہلے کررہاتھا اب ان سے مختلف فلمیں کرنا چاہتاہوں اور مجھے میری پسند کی فلم ملنے میں دوسال کا عرصہ لگ گیا۔2 سال تک گھر میں فارغ بیٹھنے پر ابھیشیک نے اپنے گھروالوں خصوصاً اہلیہ ایشوریا رائے کے ردعمل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے گھروالوں کوپہلے ہی بتادیا تھا کہ میں صحیح فلم کے انتظار میں ہوں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ان دوسالوں میں میرے گھر بیٹھنے پرکوئی اعتراض نہیں کیا اور جہاں تک ایشوریا کی بات ہے وہ بہت اچھی بیوی ہیں، میرے ہر فیصلے میں میری سپورٹ کرتی ہیں۔ ایشوریقا نے میرے اس فیصلے میں بھی میرا بھرپور ساتھ دیا۔ابھیشیک نے مزید کہا کہ میرے والد امیتابھ بچن نے بھی اچھی فلم حاصل کرنے کیلئے 5 سال کا بریک لیا تھا انہوں نے 1969 میں فلم’سات ہندوستانی‘میں کام کیا اور پھر 1973 میں فلم’زنجیر ‘میں نظرآئے جو سپر ہٹ ثابت ہوئی لہٰذا ان کا فیصلہ صحیح تھا میں نے بھی اپنے کیریئر کے حوالے سے یہی فیصلہ کیا ہے تاہم جہاں تک میری واپسی کا تعلق ہے تو ایسا لگ رہا ہے جیسے میں ایک بار پھر پہاڑ پر چڑھ رہاہوں۔واضح رہے کہ ہدایت کارانوراگ کیشپ کی فلم’من مرضیاں‘میں ابھیشیک بچن کے ساتھ اداکارہ بھومی پانڈیکر مرکزی کردار میں نظرآئیں گی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیاگیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…