جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

رنویر اور دیپیکا ستمبر سے دسمبر کے درمیان شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون لگتا ہے کہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جانا چاہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ایک ویڈنگ پلانر کو ڈھوند لیا ہے جو دونوں اسٹارز کی شادی کے لیے کسی بین الاقوامی مقام کا انتخاب کرے گا۔ذرائع نے بھارتی جریدے کو بتایا کہ یہ جوڑا شادی کو اپنی حد تک محدود رکھنا چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا رنویر اور دپیکا دونوں نجی زندگی کو محدود رکھنا چاہتے ہیں اور وہ کسی پرتعیش شادی کے خواہشمند نہیں جس میں مہمانوں کی بھرمار ہو، یہ تقریب میڈیا کی نظروں سے دور ہوگی جس میں دونوں کے گھر والے اور قریبی دوست ہی شرکت کریں گے، یہی ان کا پلان ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا اس حوالے بھارت میں بھی 2 تقریبات ہوں گی، جن میں سے ایک تو یقیناً ممبئی میں ہوگی۔رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا رواں سال ستمبر سے دسمبر کے درمیان شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا اور اس حوالے سے تاریخیں جلد سامنے آئیں گی۔اگرچہ رنویر اور دپیکا دونوں نے شادی کے منصوبوں کا کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی دونوں نے ایک دوسرے تعلق کی تصدیق کی ہے، تاہم وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا میں کام کرنے کے بعد سے ایک دوسرے کے قریب آئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…