جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

معروف پاکستانی گلوکارہ کی دونوں بیٹیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزم کون نکلا؟افسوسناک خبر

datetime 24  اپریل‬‮  2018 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پشتوزبان کی مشہورگلوکارہ نازیہ اقبال کی دوکم سن بیٹیوں سے زیادتی ، پولیس نے گلوکارہ کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پشتو زبان کی مشہور گلوکارہ نازیہ اقبال کی دو کم سن بیٹیوں سے زیادتی کے الزام میں پولیس نے گلوکارہ کے 19سالہ بھائی ملزم افتخار کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ اوتھانہ روات انسپکٹرخضرحیات نے واقعہ کی

تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ بحریہ ٹاؤن فیزایٹ میں رہائش پذیرپشتو گلوکارہ نازیہ اقبال نے درخواست دی کہ اس کابھائی افتخاراس کی 12سالہ اور8سالہ بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرتاہے جس کاانکشاف پیر کوہواجب اس نے اپنے بھائی کورنگے ہاتھوں اپنی بھانجیوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے پکڑلیا پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیاہے اوردونوں متاثرہ لڑکیوں (م ) اور(س) کامیڈیکل کرالیاگیا ہے جب کہ ان کے جسموں سے حاصل شدہ موادکے پارسل بناکران کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے انہیں پنجاب فرانزک لیب لاہوربھیج دیاگیاہے ۔پولیس کاکہناہے ملزم خاصے عرصے سے منہ کالاکررہاتھا اورحقیقی بھائی ہونے کی وجہ سے بچیوں کی ماں کوکبھی اس پرشک نہ ہوا،ملزم کے بارے بتایاجاتاہے کہ وہ کوئی کام کاج نہیں کرتااوراس کی بہن اکثراپنے پروفیشن کی وجہ سے مصروف رہتی ہے اور اس نے اپنی دونوں بیٹیوں کوسنبھالنے کے لئے بھائی کو اپنے پاس رکھاہواتھا جب کہ اس کاشوہربیرون ملک ہوتاہے ، پولیس کاکہناہے کہ ملزم افتخاراپنی دونوں بھانجیوں کوقتل والی فلمیں اورویڈیوزدیکھا کرخوف زدہ کرتاتھا اورانہیں ڈراتادھمکاتاتھاکہ اگرانہوں نے کسی کوبتایاتووہ ان دونوں کوقتل کردے گا جسکی وجہ سے دونوں بہنوں نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی سے کسی کوآگاہ نہیں کیا۔پولیس نے گلوکارہ نازیہ کی مدعیت میں اس کے بھائی کے خلاف کم سن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…