بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

یوٹیوب نے 80 لاکھ ویڈیوزڈیلیٹ کردیں

datetime 24  اپریل‬‮  2018 |

نیویارک(این این آئی)ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے کہاہے کہ اْس نے تین ماہ کے دوران ضوابط کی خلاف ورزی پر مبنی مواد والی 80 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو تلف کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو ٹیوب نے یہ اعدادوشمار اپنی انفورسمنٹ رپورٹ میں جاری کیے ہیں۔کمپنی کا کہناتھاکہ اکتوبر سے دسمبر 2017 کے دوران 83 لاکھ ویڈیوز اپنی ویب سائٹ سے ہٹائیں۔

رپورٹ کے مطابق جنسی مواد پر مبنی ویڈیوز کو 91 لاکھ جبکہ نفرت انگیز مواد پر مبنی ویڈیوز کی شکایت 47 لاکھ افراد نے کی۔کمپنی کا کہناتھاکہ ویب سائٹ کے ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر مبنی موادکی زیادہ تر شکایات انڈیا، امریکہ اور برازیل سے آئیں۔یوٹیوب کا کہناتھاکہ ضابطہ کار کی نگرانی کے نظام نے 67 لاکھ ویڈیوز کی نشاہدہی کی جسے بعد میں مختلف معائنہ کاروں کو بھیجنے کے بعد تلف کیا گیا۔کمپنی نے بتایا کہ ضائع کی گئی ویڈیوز کے فنگر پرنٹ محفوظ ہیں تاکہ اگر یہ ویڈیوز دوبارہ اپ لوڈ کی جائیں تو ان پتہ لگایا جا سکے۔یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں برطانیہ میں کالعدم قرار دی گئی تنظیم نیو نازی گروپ نیشنل ایکشن کی چار پراپیگنڈہ ویڈیو کو ہٹانے میں ناکامی پر یوٹیوب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔کمپنی پر بچوں کے لیے بنائی گئی موبائل ایپ میں استعمال کیے گئے الگورتھم پر بھی تنقید کی گئی ہے۔ بچوں کے لیے یو ٹیوب کے اس ایپ پر اکثر اوقات نامعقول ویڈیو نظر آنے لگتی ہیں۔یو ٹیوب نے مطلع کرنے کے طریقہِ کار یارپورٹینگ ڈیش بورڈ کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کے لیے یہ سہولت بھی متعاروف کروانا کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے وہ غیر مناسب مواد پر مبنی ویڈیوز کے حیثیت کا بھی پتہ لا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…