جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی ہندو معاشرے کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہو گیا

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں خواتین کے تحفظ کی مخدوش صورتحال اور جنسی زیادتیوں کی ہولناک شرح دنیا سے ڈھکی چھپی نہیں ہے لیکن اب بھارتی معاشرے کا ایسا گھناؤنا روپ کھل کر دنیا کے سامنے آ گیا ہے کہ کوئی انسان جس کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ ویب سائٹ buzzfeed.com کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ہندوؤں نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

اور وہ جس کمپنی کی تشہیری مہم کے ساتھ جڑتی ہے، ہندو اس کمپنی کا بھی بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ ان کے اس اقدام کی وجہ یہ ہے کہ سوارا بھاسکر نے کم سن بچیوں کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی تھی جس پر ہندو برانگیختہ ہیں اور سوارا بھاسکر کو ہر حوالے سے زک پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کچھ ہفتے قبل 8سالہ آصفہ بانو نامی مسلمان بچی کو ہندوؤں نے مندر میں لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ سوارا بھاسکر نے اس انسانیت سوز واقعے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔تصویر میں اس نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس پر لکھا ہے کہ’’میں ہندوستان ہوں، میں شرمندہ ہوں، آصفہ کو انصاف دو، 8سال کی بچی جسے دیوی ستھان مندر میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔‘‘ان دنوں سوارا بھاسکر ایمازون کی تشہیری مہم کا حصہ ہیں اور بھارتی ہندو سوشل میڈیا پر ایمازون کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے نظر آرہے ہیں۔ ان کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ’’سوارا بھاسکر نے ہمارے ملک او ر مندروں کی توہین کی ہے، جب تک وہ ایمازون کے ساتھ کام کر رہی ہے وہ اس کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔‘‘حیران کن طور پر ان بائیکاٹ کرنے والوں میں کچھ نام نہاد بڑے نام بھی ہیں جن میں صحافی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…