جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چیک باؤنس کیس‘بھارتی اداکار راجپال یادیو کو 6 ماہ قید کی سزا

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہلی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راجپال یادیو کو عدالت نے چیک باؤنس کیس میں 6 ماہ قید اور 11 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے جرمانے کی سزا سنادی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں فلم ’چھپ چھپ کے‘، ’ڈھول‘، ’پھر ہیرا پھیری‘ اور ’مجھ سے شادی کرو گی‘ جیسی کامیڈی فلموں سے اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے مزاحیہ اداکار راجپال یادیو کو دہلی کی مقامی عدالت نے چیک باؤنس کیس میں 6 ماہ قید کی سزا سنا دی جب کہ اداکار پر 11 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راجپال یادیو کے خلاف 7 مقدمات درج کئے گئے تھے اور ہر مقدمے میں ایک کروڑ 60 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جو مجموعی طور پر 11 کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم بنتی ہے جب کہ مقدمے میں شریک اداکار کی اہلیہ کو بھی 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔دوسری جانب سزا سنائے جانے کے بعد اداکار نے ضمانت پر رہائی حاصل کرلی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں لیکن اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔واضح رہے کہ اجپال نے 8 سال قبل 2010ء میں اپنی فلم کے لیے ایک کاروباری شخص سے 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا تاہم معاہدے کے تحت وہ قرض کی ادائیگی نہ کرسکے جس کے خلاف بزنس مین نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…