ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی سیاسی جماعت ہی ملک پر حکمرانی کریگی ٗ رانا محمد افضل

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی سیاسی جماعت ہی ملک پر حکمرانی کریگی ٗہر ریاستی ادارے کو اپنی آئینی حدود میں کام کرنا اور اپنے متعلقہ شعبوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ٗ فوری انصاف کے حصول کے لیے عدالتی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کی خراب طرز حکمرانی نے ملک کو تقریبا دیوالیہ بنا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کے قریب ہے اور ملک میں عام انتخابات قریب آ رہے ہیں،ان عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی سیاسی جماعت ہی ملک پر حکمرانی بھی کرے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ملک میں نظام کو مضبوط بنانے کے لیے جمہوری عمل کا تسلسل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ریاستی ادارے کو اپنی آئینی حدود میں کام کرنا اور اپنے متعلقہ شعبوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوری انصاف کے حصول کے لیے عدالتی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…