جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

جادو کی حقیقت اورجنات کی حدود!

datetime 19  مارچ‬‮  2016 |

آج کل فلموں ٗ ڈراموں میں جادو اور جنات کو ایک مخصوص انداز میں پیش کیا جاتاہے۔ فلموں ٗڈراموں اور کہانیوں کا ہی کمال ہے کہ ہم میں سے اکثر اس بات کے حامی ہوں گے کہ جنات انسانوں میں حلول کر کے ان سے عجیب و غریب حرکات کرواتے ہیں ۔ حدیث میں بھی ہے کہ شیطان انسان کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے لیکن حلول کرنے کا جو تصور ان فلموں میں عکس بند کر کے دکھایا جاتا ہے وہ مبالغہ اور جھوٹ ہے۔
جادو کی تعریف: اگر اللہ تعالیٰ کے طرف سے ہماری سوچ اور نظریات میں محسوس یا غیر محسوس طریقے سے کوئی تبدیلی ہو تو اسے ہدایت کہیں گے لیکن اگر اس کے برعکس کسی بھی سطح پر کفر کے حق میں محسوس یا غیر محسوس طریقے سے ہمارے نظریات اور بالآخر ہمارے افعال کی تبدیلی یا تبدیلی کی کوشش جادو کہلائے گی۔
جادو کی اقسام: جادو اپنی قسم میں ایک ہی ہے کیونکہ اس کی ہر قسم میں نتائج غیر محسوس طریقوں سے ہی رونما ہوتے ہیں لیکن پہچان کے لئے اسے دو سادہ مگر بڑی اقسام میں تقسیم کیا جاتاہے۔ اس کی ایک قسم وہ ہے جس میں منتر پڑھے جاتے ہیں اور منتر پڑھنے کے کام میں انسان بھی جنات کی مدد کے لئے اپنی نیت اور ایمان کا حصہ ڈالتے ہیں۔ جو قسم باقاعدہ منتر کے ساتھ ہوتی ہے اسے بامنتر جادو کہتے ہیں جبکہ دوسری قسم کا جادو جنات ہم پر بے منتر کرتے ہیں‘ اسے بے منتر جادو کہتے ہیں۔ حیرت کی بات ہے کہ اشرف المخلوق ہوتے ہوئے بھی جادو کاخوف ہمیں کپکپا دیتاہے۔
جادو کا اصل مقصد کیاہوتاہے: اللہ یا بندوں میں سے کسی کے حقوق کوغصب کرنا ہی جادو کرنے یا کروانے والے کا مقصد ہوتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…