کراچی۔۔۔۔نیشنل ڈیٹا رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقہ پی ایس29 خیرپورکی سنسنی خیز جانچ پڑتال کی رپورٹ الیکشن ٹریبونل کراچی میں پیش کردی ہے۔نادرا رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر133پولنگ اسٹیشنوں کے86ہزار94ووٹ جانچ پڑتال کے لیے نادرا کو بھیجے گئے تھے اور نادرا رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ13ہزار368ووٹ جعلی ہیں جن کی کاؤنٹر فائل سے تصدیق نہ ہوسکی جبکہ56ہزار79 ووٹ کی ناقص سیاہی کے استعمال، نامکمل انگوٹھوں کے نشان اور غلط شناختی کارڈ کے اندراج کی وجہ سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے، صرف 16 ہزار 647ووٹوں کی تصدیق ہوئی ہے۔2013ء کے عام انتخابات میں اس حلقے سے وزیر اعلیٰ سندھ کامیاب ہوئے اور ان کے قریب ترین حریف ن لیگ کے سید غوث علی شاہ رہے ،جنھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیاہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقہ پی ایس29 خیرپور میں 13 ہزار368ووٹ جعلی نکلے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سائرس یا ذوالقرنین
-
ایک سے زائد میٹرز لگانے کے بارے میں نئی پالیسی تیار
-
ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا
-
این ڈی ایم اے نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا
-
بڑی خوشخبری ،گیس صارفین کے لیے اہم اعلان
-
بھارت کے معروف اداکار اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار
-
وفاقی حکومت کابجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کراچی، مین ہول سے ملنے والے 4 مقتولین کا قاتل گرفتار
-
یونیورسٹی میں 21سالہ طالبہ کا اقدامِ خودکشی،پولیس تحقیقات کا دائرہ وسیع ،تفتیش میں بڑے انکشافات سامن...
-
سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
بڑی خوشخبری، ملازمین کے لیے اضافی تنخواہ کا باضابطہ اعلان














































