منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

انڈر 23 فٹبال کے لئے پاکستانی پلیئرز آج تیاریوں کا آغاز کرینگے

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) اے ایف سی انڈر23 کوالیفائنگ راﺅنڈکے لیے پاکستانی کھلاڑی جمعے سے لاہور میں تیاریوں کا آغاز کریں گے۔15 مئی سے متحدہ عرب امارات میں شیڈول ایونٹ میں پاکستان سمیت اردن، کویت، کرغزستان اور ترکمانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔گروپ بی کے ان مقابلوں کی فاتح سائیڈ آئندہ برس شیڈول مین مرحلے میں رسائی حاصل کرلے گی۔یاد رہے کہ اے ایف سی انڈر 23 کوالیفائنگ راﺅنڈ گروپ بی کے مقابلے لاہور میں ہونے تھے لیکن سانحہ یوحنا آباد کے بعد ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے ایونٹ ملتوی کردیا، بعد ازاں میزبانی کیلیے قطر کا انتخاب ہوا لیکن بعض تکنیکی وجوہات کی بنا کر وہاں انعقاد نہ ہونے پر یو اے ای کے شہر العین میں میچزکرانے کا فیصلہ ہوا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے تیاریوں کے لیے قومی اسکواڈ کا کیمپ جمعے سے لاہور میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس میں واپڈا کے علی احسن، محمد بلال، محمد بلال سینئر، آرمی کے شہباز یونس، نیشنل بینک کے عامر صدیقی، ثنااللہ، زین العابدین، باسط بلوچ، عثمان خان اور مینر شامل ہیں، کے الیکٹرک کے محمد ریاض، ایچ بی ایل کے حبیب الرحمان، سوئی ناردرن گیس کے فہیم، کے آر ایل کے ثاقب حنیف، ملک عمر صدام حسین، سوئی سدرن کے عبدالاسلام، دانش حمید، نیوی کے شہروز احمد، محسن علی، شہرام بابر، نوید احمد، احسان اللہ، منصور خان، محمد سہیل، محمد سفیان، ریلویز کے وسیم الدین، عدنان ،سعد اللہ اور فضل حسن کا انتخاب ہوا۔
محمد شاملان مبارک ہیڈ کوچ، اصغر خان انجم اسسٹنٹ منیجر، حسن بلوچ ، تنویر احمد اور زاہد تاج اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔ کیمپ کے دوران کھلاڑی روزانہ 2سیشنز میں ٹریننگ کریں گے، صبح 8 سے 10 تک جسمانی مشقیں ہوں گی جبکہ شام کے سیشنز میں پانچ بجے کے بعد تکنیکس بہتر بنانے کے لیے ڈرلز کرائی جائیں گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…