ہرارے(نیوزڈیسک) چیئرمین زمبابوین کرکٹ بور ڈ ولسن مناسے نے دورہ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں اس کی تصدیق کی۔چیئرمین زمبابوین کرکٹ بورڈ ولسن مناسے نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میں زمبابوین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتا ہوں اور ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔یہ ہماری ذے داری تھی کہ دورے کے اعلان سے قبل ہم اپنے کمیشن کے ذریعے کھلاڑیوں، ان کے والدین اور حکومت کو کھلاڑیوں کی حفاظت بنائیں۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم دورے میں تمام تر میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ہم نے اس نتیجے پر پہنچنے سے قبل تمام تر پہلوں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور پاکستان کی صورتحال کے حوالے سے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز ہو گی ،میزبان ٹیم بھی اگست میں دورہ کرےگیجس سے دو طرفہ کرکٹ تعلقات میں بہتری آئے گی۔۔اس موقع پر انہوں نے کوچ ڈیو واٹمور کی مدت ملازمت اور معاہدے میں بھی چار سال کی توسیع کا اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق زمبابوین بورڈ اور کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان کے حوالے سے قائل کرنے میں قومی ٹیم کے سابق کوچ ڈیو واٹمور نے اہم کردار ادا کیا۔سابق کرکٹر اور زمبابوین کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایلسٹر کیمبل نے کہا کہ ہم پاکستان کا دورہ دونوں ملکوں میں دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے سلسلے میں کر رہے ہیں اور اگست میں پاکستان بھی زمبابوے کا دورہ کرے گی۔واضح رہے کہ 2009ئ میں پاکستان کے دورے پر آئی سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔اس دوران بنگلہ دیشی ٹیم نے دو مرتبہ دورہ پاکستان کی حامی بھری لیکن بعد میں سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان آںے سے معذرت کر لی۔تاہم اب زمبابوین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے پاکستان میں چھ سال کے طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بالآخر کھل جائیں گے