برسلز(آن لائن)سویت یونین کے آخری صدر میخائل گوربا چوف نے کہا ہے کہ امریکا اور روس جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں،یہ وقت بتائے گا کہ روسی ڈبل ایجنٹ پر گیس حملے میں کون ملوث ہے۔بد ھ کو اپنے ایک بیان میں سویت یونین کے آخری صدر میخائل گوربا چوف نے کہا کہ شام کے معاملات خطرناک حد تک بڑھتی کشیدگی لمحہ فکر ہے،موجودہ حالات میں ذراسی
غلطی بڑی تباہی لا سکتی ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا روئیے پر مایوسی ہوئی،بہتر یہی ہے کہ دونوں رہنماؤں کو مل کر کشیدگی کا خاتمہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں روسی ڈبل ایجنٹ 66سالہ سرگئی اسکریپل اور اس کی 33سالہ بیٹی یولیا پر اعصابی گیس حملہ خطرناک اور نفرت انگیز ہے،یہ وقت بتائے گا کہ اعصابی گیس کے حملے میں کون ملوث تھا۔