جھگڑالو کھلاڑیوں اور بال ٹمپرنگ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے، ڈیوڈ رچرڈسن

8  اپریل‬‮  2018

دبئی(این این آئی) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ جھگڑالو کھلاڑیوں اور بال ٹمپرنگ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے، اس تناظر میں سابق اور موجودہ کرکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔یہ فیصلہ کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کا آپس میں جملے بازی، آؤٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کرنا، کندھا مارنا اور امپائرز کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنا جیسے واقعات کے بڑھتے ہوئے رحجان کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔

اپنے بیان میں ڈیوڈ رچرڈ سن کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کے خراب رویوں کو سامنے رکھتے ہوئے اور بال ٹمپرنگ کے قوانین کو مزید سخت کرنے پر غور شروع کر دیا ہے تا کہ سپرٹ آف گیم کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں ہم سابق اور موجودہ کرکٹرز کی بھی خدمات حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔اس وقت ایلن بارڈر، شان پولاک، کورٹنی والش، رچی رچرڈسن اور انیل کمبلے کے نام میرے ذہن میں ہیں۔ کھلاڑی آپس میں مشاورت کرنے کے بعد آئی سی سی کرکٹ کمیٹی، میلبورن کرکٹ کمیٹی اور میچ آفیشلز سے اس بارے تبادلہ خیال کر کے اپنی تجاویز دیں گے۔ اپریل میں شیڈول آئی سی سی میٹنگز میں بھی کھلاڑیوں کے کوڈ آف کنڈکٹ اور بال ٹمپرنگ کو ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…