کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کو معلومات فراہم کرنے والا گوگل اب امریکی فوج کی مدد کرے گا۔ گوگل نے تصاویر شناخت کرنے کی ٹیکنالوجی امریکی فوج کو فراہم کرنے کا معاہدہ کر لیا۔ فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہزاروں کمپنی ملازمین اور سینئر انجینئرز نے پینٹاگون پروگرام میں شامل ہونے پر احتجاجی خط لکھا ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے تصدیق کی ہے کہ وہ پینٹاگون کو ایک فوجی پراجیکٹ کے حصے کے طور پر تصاویر شناخت کرنے والی کچھ ٹیکنالوجیز کے استعمال کی اجازت دے رہا ہے۔
صارفین کا ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق فیس بک نے بڑا اعتراف کر لیا رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی ڈرون سے بنائی گئی فوٹیج کی جانچ پڑتال کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ انسانی تجزیوں اور غیر جنگی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کے فوجی استعمال پر خدشات سر اٹھانے لگے۔خود گوگل کے ہزاروں ملازمین اور سینئر انجینئرز نے پینٹاگون پروگرام میں شامل ہونے پراحتجاج کیا ہے۔ سام سنگ : نوٹ بک 5 اور 3 سیریز متعارف ماضی میں گوگل امریکی فوج کے ساتھ تعلق پر محتاط رہی ہے یہاں تک کہ پینٹاگون کے زیراہتمام ایک روبوٹس کے مقابلے میں گوگل نے دستبرداری اختیار کر لی تھی جبکہ توقع تھی کہ وہ یہ مقابلہ جیت سکتا ہے اس کی وجہ بھی ایسے ہی خدشات تھے۔