پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

ایران سعودی عرب اور اسرائیل کا مشترکہ دشمن۔۔ تل ابیب کیساتھ سفارتی تعلقات کا قیام، سعودی ولی عہد نے تاریخ کا اعلان کر دیا

datetime 6  اپریل‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کا دشمن مشترکہ ہے لیکن مسئلہ فلسطین حل ہونے سے قبل دونوں ممالک کے تعلقات قائم نہیں ہو سکتے۔امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ فلسطین اوراسرائیل کو اپنا اپنا وجود برقرار رکھنے کا حق حاصل ہے۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کا دشمن ایک ہے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں لیکن اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے قبل مسئلہ فلسطین کا حل ہونا ضروری ہے۔اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے پْر امن حل کی حمایت کریں گے اور یہ مسئلہ حل ہونے کے اگلے ہی روز اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال ہو جائیں گے اور یہی سب کے لیے بہتر ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں مسائل کی جڑ ضرور ہے مگر وہ سعودی عرب کے لیے بڑا خطرہ نہیں ہے، لیکن اگر اس پر نظر نہیں رکھی گئی تو پھر یہ خطرہ بن سکتا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…