لاہور (آئی این پی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب کی 56 کمپنیوں سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہاکہ کمپنیوں سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا رہا‘ کرپشن کے مقدمات سے عوامی مفاد متاثر ہو تا ہے ‘ کرپشن کے ان مقدمات پر سپریم کورٹ کارروائی کرے گی۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب کی 56 کمپنیوں سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایڈووکیت جنرل پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب پر برہمی کا اظہار کیا۔ کمپنیوں سے متعلق نیب کو ریکارڈ نہیں دیا جا رہا لیکن یہ سپریم کورٹ ہے۔ کرپشن کے مقدمات سے عوامی مفاد متاثر ہوتا ہے۔ کرپشن کے ان مقدمات پر سپریم کورٹ کارروائی کرے گی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو کرپشن سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا اور سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔