پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

دنیا سے دور تیرتے قلعے پر رہائش پذیر انوکھا خاندان

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

Xاسلام آباد (نیو ز ڈیسک ) سب کی خواہش ہے کہ اس دنیا کی گہما گہمی سے دور کسی پرسکون جگہ پر زندگی گزاریں لیکن کبھی ایسا ممکن نہیں ہو پاتا۔ایک کینیڈین جوڑے نے اس خواب کو حقیقت بناتے ہوئے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ساحلی شہر ٹوفینو کے پاس سمندر کے بیچوں بیچ ایک قلعہ تعمیر کیا ہے۔وائن ایڈمز اور کیتھرین کنگ کاتیرتا ہوا یہ قلعہ 12پلیٹ فارمز پر مشتمل ہے جس میں گھر،گرین ہاﺅس اور رہنے کے لئے کھلی جگہ ہے۔تیرنے والا قلعہ کینیڈین جوڑے نے 1992میں تعمیر کیا تھا اور وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔

یہ تمام پلیٹ فارم آپس میں اس مہارت سے جوڑے گئے ہیں کہ ایک سے دوسرے پر جانے میں بالکل بھی دقت نہیں ہوتی۔سردیوں کے دنوں میں وہ پینے کے لئے بارش کا پانی اکٹھا کرتے ہیں اور گرمیوں میں وہ پینے کا پانی نزدیکی آبشاروں سے لاتے ہیں۔انہوں نے اس قلعہ میں گرین ہاﺅسز بنا رکھے ہیں جس کی وجہ سے کھانے پینے کے لئے سبزیاں اور پھل حاصل کرتے ہیں جبکہ بجلی کے لئے انہوں نے سولر پینل اور فوٹو وولیٹیک جنریٹر رکھے ہوئے ہیں۔اس قلعہ پر ایک لائیٹ ہاﺅس بھی ہے۔انہوں نے مرغیاں پالنے کے لئے بھی ایک حصہ مخصوص کررکھا تھا لیکن انہیں خدشہ ہے کہ کوئی سمندری بلا ان مرغیوں کو کھانے کے لئے حملہ ہی نہ کردے۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں 20سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے اور اس دوران انہوں نے قلعہ میں کئی طرح کی تبدیلیاں کی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس قلعہ پر انہیں سب سے زیادہ مسئلہ 30پاﺅنڈ وزنی چوہوں سے ہوتا ہے جو انہیں مسلسل تنگ کرتے رہتے ہیں لیکن وہ پھر بھی اپنے جزیرے نما قلعہ کو خوبصورت بنانے میں لگے رہتے ہیں۔ اگر کوئی اس جزیرے نما قلعہ کو دیکھنے کے لئے کینیڈین جوڑے کے پاس آنا چاہتا ہے تو وہ اسے خوش آمدید کہتے ہیں اور ساتھ ہی اس کو بنانے اور چلانے کے طریقے بھی بتاتے ہیں



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…