لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سپیشل رپورٹ جاری ہونے پر شریف خاندان کی سکیورٹی آڈٹ کے بعد حفاظتی انتظامات کے تناظر میں احکامات جاری کر دیئے گئے ، شریف برادران کی رہائشگاہوں کے اطراف روٹس کو کلیئر رکھنے اور رہائشگاہوں پر ہر ہفتے مشقیں کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے مطابق سے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے شریف برادران سے متعلق سپیشل انفارمیشن رپورٹ جاری کی گئی۔ جس
کے بعد سکیورٹی کے تناظر میں احکامات جاری کیے گئے ۔ ڈی آئی جی سکیورٹی کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ شریف برادران کی رہائشگاہوں کے قریب تمام روٹس کو کلیئر رکھا جائے،رہائشگاہوں پر ہر ہفتے مشقیں کی جائیں اور اس میں سی ٹی ڈی ، سپیشل برانچ اور آئی بی کے افسران کو بھی شامل کیا جائے۔ اس کے ساتھ رہائشگاہوں ا ور دفاتر کے قریب ٹریفک کے ڈائیورشن پلان کیے جائیں اور سکیورٹی اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس سمیت تمام گیجٹس دیئے جائیں۔