جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں پہلی بار فرنٹ اور بیک ڈسپلے والے فونز متعارف

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی میزو نے پاکستان میں پہلی بار ڈوئل ٹچ اسکرین والے فلیگ شپ فونز متعارف کرا دیئے ہیں جس میں فرنٹ کے ساتھ بیک پر بھی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ درحقیقت سام سنگ، ایپل یا کسی بھی کمپنی کا کوئی بھی فون ایسا نہیں جس میں فرنٹ اور بیک پر ڈسپلے اسکرین دی گئی ہو۔ یعنی آپ اس فون میں پرفیکٹ سیلفی بیک کیمروں سے بھی لے سکیں گے۔

فرنٹ کے ساتھ بیک ڈسپلے والا پہلا فون پر7میزو پرو 7 5.2 انچ کی آئی پی ایس سپر امولیڈ فرنٹ اسکرین کے ساتھ ہے جبکہ بیک پر سیکنڈری ڈسپلے 1.9 انچ امولیڈ اسکرین کے ساتھ ہے۔اس فون میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری، 4 جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج، اوکٹا کور میڈیا ٹیک ہیلیو پی25 پراسیسر دیا گیا ہے۔فون کے بیک پر 12، بارہ میگا پکسل کے 2 کیمرے ایف 1.9 آپرچر اور ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرہ ایف 2.0 آپرچر کے ساتھ ہے۔ اس فون کی قیمت پاکستان میں 45 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔  کیا یہ ثابت ہوگا سب سے منفرد فون؟ پرو 7 پلس اس فون میں فرنٹ پر 5.7 آئی پی ایس سپور امولیڈ جبکہ بیک پر 1.9 انچ کی امولیڈ اسکرین دی گئی ہے۔ پرو سیون کے مقابلے میں اس میں سکس جی بی ریم ہے جبکہ اسٹوریج 64 جی بی ہے۔ پرو سیون پلس میں ڈیکا کور پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ اور بیک پر کیمرہ سیٹ اپ پرو سیون جیسا ہی ہے۔ اس میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ڈوئل سم کا آپشن بھی ہے جبکہ اس کی قیمت 59 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…