اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نظام صلوة پر جمعہ کو عملدرآمد شروع ہو جائیگا۔ جس کے بعد یہ نطام پورے ملک میں بھی رائج کیا جائیگا۔امام کعبہ کےدورے کے دوران نظام صلوة پر عملدرآمد کے حوالے سے کافی مدد ملی ہے امام کعبہ جمعہ کی نماز شاہ فیصل مسجد میں پڑھائیں گے اور اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نظام صلوة کا اعلان کریں گے۔