اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو کے قافلے پر حملہ کرنے والے دو ملزمان کو 19 ، 19 سال قیدکی سزا سنا دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز بے نظیر بھٹو کے کراچی قافلے پر حملہ میں ملوث دو مجرموں جمشید اور عابد کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 19 ، 19 سال کی سزا سنا دی ہے دونوں مجرموں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے دونوں مجرموں کو پی آئی ڈی پولیس نے 31 اکتوبر 2013 کو غیر قانونی اسلحہ و بارودی مواد رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا ۔ پولیس حراست میں مجرموں نے بے نظیر بھٹو کے قافلے پر حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا اور دونوں ملزمان پر جرم ثابت ہو چکا ہے جس پر عدالت نے دونوں مجرموں کو 19 ، 19 سال کی سزا سنائی ۔