بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سائنسدانوں کو بڑی کامیابی حاصل،صحرا کی خشک ہوا سے بھی پانی کشید کرنے والا زبردست آلہ ایجاد

datetime 2  اپریل‬‮  2018 |

میسا چوسٹس(سی ایم لنکس)سائنس دان صحرا کی خشک ہوا سے پانی کشید کرنے میں کامیاب ہوگئے جو کہ پینے کے قابل ہوگا۔میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی ( ایم آئی ٹی) میں کی گئی تحقیق کے دوران سائنس دان ایک ایسا آلہ ایجاد کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ جو ریگستان میں صحرائی ہوا میں موجود نمی کو کشید کرکے پانی نکال سکتا ہے۔ اس آلے کا ایری زونا کے ریگستان میں کامیاب تجربہ کیا گیا۔

تاہم ابھی اس میں کچھ تبدیلیاں کرنا باقی ہیں۔سائنسی جریدے نیچرل کمیونی کیشن میں شائع ہونے والے مقالے میں بتایا گیا ہے کہ اس آلے کی تیاری میں ایک سال کا عرصہ لگا ہے جسے میٹل آرگینک فریم ورک کی طرز پر بنایا گیا ہے جو ہوا میں 10 فیصد نمی کے تناسب میں بھی کام کرسکتا ہے جب کہ اس سے قبل فوگ کی موجودگی میں 100 فیصد نمی کے تناسب پر ہی ہوا سے پانی کشید کیا جاسکتا تھا جو کہ ریگستان میں کام نہیں کرپاتا تھا۔سائنس دانوں نے ایری زونا اسٹیٹ یونیورسٹی کی چھت پر اس آلے کو لگایا جہاں میٹل آرگینک فریم ورک کے باعث ہوا سے پانی کشید کرلیا گیا۔ اس آلے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ آلہ سورج کی روشنی کی مدد سے لی گئی توانائی سے چلتا ہے اور اگر اسے بڑے پیمانے پر تیار کیا گیا تو ایک کلو گرام ایم او ایف سے پاؤ بھر پانی بنایا جاسکتا ہے جو کہ سیاحوں کو گرم اور خشک موسم میں زندہ رکھنے کے لیے کافی ہوگا۔ایم آئی ٹی کے تحقیق کاروں نے اس تحقیق کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس آلے کے ذریعے ریگستان میں سیاحوں اور جانوروں کو بچایا جاسکے گا اور ریگستان کی ہوا سے پانی حاصل کر کے ذخیرہ کیا جاسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…