بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

کیا آپ فیس بک کے اس بہترین فیچر سے واقف ہیں؟

datetime 2  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ فیس بک استعمال کرتے ہیں تو ہوسکتا ہے کبھی کسی پبلک کمپیوٹر یا دوست کی ڈیوائس پر اس سوشل میڈیا سائٹ پر لاگ ان ہو کر لاگ آﺅٹ کرنا بھول گئے ہوں؟ اگر نہیں بھی ہوا مگر آپ کا اسمارٹ فون چھن جائے جس میں فیس بک آئی ڈی لاگ ان ہو تو اس صورتحال میں اپنی پروفائل تک لوگوں کی رسائی کو روکنے کے لیے کیا کریں گے ؟ اس کا آسان حل فیس بک نے اپنے ایک ایسے فیچر میں رکھا ہوا ہے جو اکثر افراد کو معلوم نہیں یا اس پر کبھی توجہ ہی نہیں دی۔

اگر آپ کبھی اپنے اکاﺅنٹ کو کسی ڈیوائس پر لاگ آﺅٹ کرنا بھول جائیں اور کسی دوسری جگہ جاکر یاد آئے یا فون چھیننے کے بعد فیس بک اکاﺅنٹ کی فکر ہو تو کسی دوسری ڈیوائس سے فیس بک پر لاگ ان ہوں۔ اب اوپر دائیں جانب کونے پر بنے ایرو پر کلک کرکے سیٹنگز کا آپشن کھولیں۔ سیٹنگز کھلنے کے بعد بائیں جانب جنرل سے نیچے موجود سیکیورٹی کے آپشن پر کلک کریں۔ اب دائیں جانب کئی آپشنز آجائیں گے جس میں سے ‘ Where You’re Logged In ‘ کے آپشن پر کلک کریں۔ اب آپ کے سامنے ڈیسک ٹاپ، اسمارٹ فون وغیرہ پر لاگ ان کی ہسٹری کھل کر سامنے آجائے گی۔ تو آپ کسی بھی لاگ ان کے نیچے موجود ‘ End Activity ‘ پر کلک کرکے اس ڈیوائس سے لاگ آﺅٹ ہوسکتے ہیں جس پر آپ لاگ ان ہوکر بھول گئے ہو یا وہ ڈیوائس چھن گئی ہو۔ اینڈ ایکٹیوٹی پر کلک کرتے ہی آپ کا اکاﺅنٹ اس ڈیوائس سے فوری طور پر لاگ آﺅٹ ہوجائے گا، تاہم اس کے بعد اپنا پاس ورڈ بدل دینا بھی زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…