جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںگزشتہ ہفتے بھی مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا ،کے ایس ای100انڈیکس میں 530پوائنٹس کااضافہ

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے بھی مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس میں 530پوائنٹس کے اضافے سے45560.30پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی اس دوران ایک کھرب 9ارب 56کروڑ72لاکھ روپے کے اضافے سے 93کھرب روپے سے تجاوز کرگئی۔

اسٹاک ماہرین کے قیمتیں بڑھنے کے باعث سیمنٹ اور فرٹیلائرز اور ڈالر کی قدر بڑھنے سے بینکنگ اور فوڈ وملٹی نیشنل کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا واضح رہے کہ 26تا30مارچ پر مشتمل اس ماہ کا تیسرا ہفتہ ہے جس میں مسلسل تیزی غالب رہی ہے ۔اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز اور مسلسل پانچویں روز پیر کو کاروباری اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 53.35پوائنٹس کے اضافے سے 45083.57پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ حصص کی خریداری کا رجحان بڑھنے کے باعث48.06فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا لیکن اس کے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت3ارب 8کروڑ84لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت92کھرب61ارب1کروڑ43لاکھ روپے سے گھٹ کر92کھرب 57ارب 92کروڑ59لاکھ روپے ہو گئی تاہم مسلسل پانچ ٹریڈنگ سیشنز میں تیزی کا رجحان جاری رہنے کے بعد منگل کو مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 79.38پوائنٹس کی کمی سے45004.19پوائنٹس ہوگیاجب کہ حصص کی فروخت کا رجحان غالب رہنے کے باعث 50.26فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ۔

جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 12ارب58کروڑ17لاکھ روپے کی کمی ہوئی البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 4کروڑ76لاکھ 59ہزار کم رہا۔لیکن ایک روزہ مندی کے بعد بدھ کو پھر تیزی لوٹ آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 168.80پوائنٹس کے اضافے سے45172.99پوائنٹس ہوگیاجب کہ حصص کی خریداری کا رجحان غالب رہنے کے باعث 52.87فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت39ارب32کروڑ43لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔

جبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت1کروڑ25لاکھ 19ہزارشیئرز زائد رہااسی طرح جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس مزید316.63پوائنٹس کے اضافے سے45486.62پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ حصص کی خریداری کا رجحان غالب رہنے کے باعث49.33فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا۔

جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت91ارب74کروڑ41لاکھ روپے کے اضافے سے 93کھرب76ارب 41کروڑروپے سے تجاوز کرگیا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 4کروڑ84لاکھ 97ہزارشیئرز زائد رہا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی محدودپیمانے پر تیزی غالب رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس70.68 پوائنٹس اضافے سے45560.30پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیالیکن55.08فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی ۔

جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں5ارب83 کروڑ روپے سے زائدکی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر93کھرب70ارب58 کروڑ15 لاکھ9ہزار218روپے ہو گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت22.34 فیصدکم رہا۔اسٹاک تجزیہ نگاروں کے مطابق سرمایہ کار مانیٹری پالیسی میں شرح سود بڑھنے کی توقع کررہے تھے لیکن جمعہ کو اسٹیٹ بینک نے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جس کے پیش نظر آئندہ ہفتہ سرمایہ کاروں کی جانب سے منفی ریسپانس سامنے آسکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…