نیویارک (این این آئی)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کے کاروبار میں آسانی کیلئے آئی میسج میں بزنس چیٹ فیچر متعارف کروا دیا ہے۔اس فیچر کی مدد سے کاروباری افراد کو یہ سہولت دستیاب ہوگی کہ وہ آئی فون کی آئی میسج ایپ میں بزنس چیٹ فیچر کی مدد سے کسی بھی کمپنی سے براہ راست رابطہ کرسکیں گے۔اس کی مدد سے صارفین کسی کمپنی کی معلومات اور اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرسکتے ہیں۔
بزنس چیٹ فیچر آئی فون کے 11.3 آئی او ایس میں اَپ ڈیٹ کیا گیا ہے جسے گزشتہ برس ورلڈ وائڈ ڈیولپرز کانفرنس میں متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔فی الحال آئی میسج میں بزنس چیٹ فیچر امریکا اور کینیڈا میں جاری کیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ جلد دنیا بھر کے صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔یہ فیچر فیس بک میسنجر ایپ سے نقل کیا گیا ہے تاکہ ایپل کمپنی کاروباری شعبے میں فیس بک کمپنی کا مقابلہ کرسکے۔