منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

آزادکشمیر ، غریب سکیورٹی گارڈ کی16سالہ بیٹی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل والد نے انصاف کیلئے وزیراعظم ،آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مدد کی اپیل کر دی، کس دردناک طریقے سے قتل کیا گیا، جان کر آپ کا بھی دل دہل جائیگا

datetime 31  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (رئیس احمد خان سے) آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں 3 ہفتے قبل لاپتا ہونے والی ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش برساتی نالے میں پھینک دی گئی۔پولیس کے مطابق علی سوجل کے نواحی علاقے جبوتہ علی میں ایک 16 سالہ لڑکی کی تشدد زدہ لاش برساتی نالے سے برآمد ہوئی ہے۔ لڑکی کیلاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ واقعے کے بعد مقتولہ کے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔لڑکی کے والد نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے 3 ہفتے قبل اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو دی تھی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔علی سوجل میں ہونیوالی اس واردات کے درپردہ حقائق کے حوالے سے تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد نہایت بیدردی سے اذیتیں دے کر قتل کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد مقتولہ کے اہل خانہ اور برادری نے اپنی لڑکی سے زیادتی اور اس کے اندوہناک قتل کے خلاف علی سوجل بازار میں ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ہے۔ مظاہرین قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔واضح رہے کہ علی سوجل سابق صدر و وزیراعظم آزادکشمیر سردار یعقوب کا آبائی حلقہ بھی ہے تاہم کسی بھی اہم شخصیت کی جانب سے مظلوم برادری اور خاندان کے ساتھ نہ تو ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی لب کشائی کی ہے۔ دوسری جانب مقتولہ کے والد نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کا یقین دلایا ہے اور اس سلسلے میں پیشرفت کرتے ہوئے میری بیٹی کے موبائل ڈیٹا کے ذریعے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ قتل ہونے والی لڑکی کا نام فاذرا بشیر ہے

جو کہ 13مارچ کو گھر سے غائب ہوئی تھی جس پر گھروالوں نے اس کو ڈھونڈا اور اس کے موبائل کے ذریعے ایک لڑکے ساجد حنیف کو ڈھونڈ نکالا، جرگے میں گھر والوں نے ساجد حنیف کو یقین دلایا کہ اگر وہ چاہے تو فاذرا بشیر کا نکاح اس کے ساتھ کر دینگے مگر وہ اس کی موجودگی سے متعلق انہیں آگاہ کرے جس پر اس نے فاذرا کے اپنے پاس ہونے کی تردید کی جس پر 17تاریخ کو اہل خانہ نے

پولیس میں رپورٹ درج کرا دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےساجد حنیف اور اسکے رشتہ داروں کو گرفتار کیا اور تفتیش کے دوران ساجد حنیف کے گھر کے ایک کم عمر لڑکے نے منہ کھولتے ہوئے انکشاف کیا کہ فاذرا بشیر اس کے تائے کے گھر پر دو دن رہی اور اس کے بعد گزشتہ رات ان کے گھر کے نچلے حصے(ڈب)میں قیام کیا۔ خیال رہے کہ ساجد حنیف کا تعلق عباسپور سے ہے

اور اس کی گرفتاری پر عباسپور کی اہم شخصیت نے مداخلت کی جس پر پولیس نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا۔ ساجد حنیف و دیگر کی رہائی کے چند دن بعد فاذرا بشیر کی لاش برساتی نالے سے برآمد ہوئی اور پوسٹمارٹم میں اجتماعی زیادتی اور اذیتیں دےکر قتل کئے جانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ساجد حنیف نے پولیس کو بتایا ہے کہ فاذرا اس کے گھر آئی تھی اور اس کی تصاویر اور

موبائل فون چوری کر کے لے گئی تھی تاہم پولیس نے ساجد حنیف کے اس بیان کو غلط اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے جلد ہی قتل کی اس اندوہناک واردات سے پردہ اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ فاذرا کے والد نے آرمی چیف ، چیف جسٹس آف پاکستان و آزادکشمیر اور آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے انصاف کیلئے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جلد انصاف دیتے ہوئے ان کی

بیٹی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…