جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل ایسے نہیں جو حل نہ ہوں،بھارتی ہائی کمشنر

datetime 30  مارچ‬‮  2018 |

لاہور (آئی ا ین پی) بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں سفارتکار پیدل گھوم سکتے ہیں‘ ستر سال سے اپنائی گئی پالیسی کسی کے لئے فائدہ مند نہیں ہے‘ مشکلات کے باوجود تجارت بڑھانے پر بات کرنے کی ضرورت ہے‘ غربت‘ پسماندگی اور ناخواندگی دونوں ممالک کے مسائل ہیں۔ جمعہ کو بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریہ نے لاہور چیمبر آف کامرس کے تاجرون سے ملاقات کی۔

جمعہ کو پاکستان میں تعینات نئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صنعت کاروں اور تاجروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر لاہور چیمبر کے صنعت کاروں نے بھارتی ہائی کمشنر سے شکوہ کیا کہ تاجروں اور عام لوگوں کو ویزوں کا اجرا مشکل ہو گیاہے، عوام اور تجارت کا راستہ روکنا دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے لہذا راستے کھولے جائیں اورسفر آسان کیا جائے۔تاجروں نے بھارتی ہائی کمشنر سے کہا کہ بھارتی حکومت کا رویہ بہتر نہیں اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔بھارتی ہائی کمشنر نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کل پہلی مرتبہ لاہور پہنچا ہوں یہ کہاوت سچ ہے کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا اس نے کچھ نہیں دیکھا۔ پاکستان اور بھارت میں سفارتکار پیدل گھوم سکتے ہیں لیکن ویزے کا حصول بڑا مسئلہ ہے۔ کوشش کروں گا کہ تاجروں کو زیادہ ویز ے جاری ہوں، ایک دوسرے سے تجارت کو فروغ ہی مقصد ہونا چاہیے۔اجے بساریا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں جو ہمیشہ رہیں گے، ہمیں مل جل کر بات چیت سے ہی آگے بڑھنا ہوگا، میری کوشش ہے کہ برف پگھلے اور مسائل کم ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ آپس میں ملنا چاہتے ہیں، اختلافات ایسے نہیں کہ حل نہ ہوں، ہم سب کو مل کر امن کی بات کرنی چاہیے، ہمیں سیکورٹی ایشوز کو الگ اور دیگر معاملات کو الگ دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ستر سال سے اپنائی گئی پالیسی کسی کے لئے فائدہ مند نہیں دونوں ممالک میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ نوجوان نسل ماضی کی تلخیوں سے دور ہے۔۔ غربت‘ پسماندگی‘ ناخواندگی دونوں ممالک کے مسائل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…