اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

عالیہ کی رنبیر اور رنویر کے بعد دپیکا اور کترینہ کیساتھ فلم کرنے کی خواہش

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)آنے والی فلموں ’براہمسٹرا‘ اور ’گلی بوائے‘ کی شوٹنگ میں مصروف 25 سالہ عالیہ بھٹ نے سونم کپور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاروں کے بجائے اداکاراؤں کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ سونم کپور آنے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں کرینہ کپور اور سویرا بھاسکر سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ نظر آئیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سونم کپور کی اسی فلم کی طرح نوجوان عالیہ بھٹ بھی کسی ایسی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں جس میں کسی مرد ہیرو کے بجائے تمام خواتین ہیروئنز ہوں۔اگرچہ عالیہ بھٹ ماضی میں اڑتا پنجاب میں کرینہ کپور سمیت دیگر فلموں میں اور اداکاراؤں کے ساتھ نظر آ چکی ہیں تاہم اب وہ ایسی فلم میں جوہر دکھانا چاہتی ہیں جس میں تمام کردار بڑی اداکاراؤں کے ہوں۔دکن کیرونیکل کے مطابق معروف بھارتی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ایسی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں، جس میں ان کے علاوہ اور بھی بڑی اداکارائیں ہوں۔جب 25 سالہ عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ وہ کن اداکاراؤں کے ساتھ ایسی فلم کرنا چاہیں گی تو انہوں نے کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کا نام لیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ خواتین کے مرکزی کرداروں پر مبنی فلم میں کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں آج تک ایسی کسی فلم کی پیش کش نہیں ہوئی، تاہم اگر انہیں دپیکا اور کترینہ کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی تو وہ اسے مسترد نہیں کریں گی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…