بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اپنے کیریئر اور معاوضہ حاصل کرنے کیلئے لڑنا پڑا، کنگنارناوٹ

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی بہترین اداکارہ کنگنا رناوٹ نے کہا ہے کہ اپنے کیریئر اور معاوضہ حاصل کرنے کیلئے لڑنا پڑا۔ ایک انٹرویو میں کنگنا رناوٹ نے کہاکہ ایمانداری کی بات کی جائے تو میں باہر یہ سوچ کر کبھی نہیں جاتی کہ مجھے معاشرے کو تبدیل کرنا ہے ٗمیں ایک اچھی انسان ہوں پر بہترین نہیں ٗمیں اپنے حقوق کیلئے لڑنا جانتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ایسا کیریئر حاصل کرنے کیلئے لڑنا پڑا۔

یہ معاوضہ جو میں آج وصول کررہی ہوں اس کے لیے لڑنا پڑا، آج میرے پاس میرا گھر اور جائیداد ہے تو میں نے انہیں لڑ کر حاصل کیا ہے، کسی اور کی وجہ سے یہ میرے پاس نہیں۔خیال رہے کہ کنگنا رناوٹ اس وقت اپنی فلم ’منیکارنیکا ٗدی کوئین آف جھانسی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو نہایت بڑے بجٹ پر تیار کی جارہی ہے۔اس فلم میں کنگنا رانی لکشمی بائی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔بالی وڈ میں اپنے کیریئر کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ لوگ سمجھتے ہیں میں ہر دن ایک جنگ لڑ رہی ہوں اور میرا کوئی مستقبل نہیں کیونکہ میرے جوہر یا کسی روشن سے کوئی دوستی نہیں تاہم ایسا نہیں ہے ٗمیں 2018 کی سب سے بہترین فلم میں کام کررہی ہوں، اتنے بڑے بجٹ پر اب تک کوئی دوسری ایسی فلم نہیں بنی جس میں اداکارہ کا مرکزی کردار ہو۔واضح رہے کہ کنگنا رناوٹ اس سے قبل ہریتھک روشن کے ساتھ ہوئے تنازع کے باعث خبروں میں رہیں۔کنگنا رناوٹ اور ہریتھک روشن کے درمیان 2009 میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں کے درمیان 2014 میں اخلافات ہوئے۔دونوں نے ایک دوسرے پر مقدمات بھی درج کروائے جبکہ ہریتھک روشن کی جانب سے اداکارہ کو بھیجی گئی فحش اور نازیبا ای میل بھی بعد ازاں لیک ہوئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…