منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی 2‘‘ 30 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے ہیرو ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی 2 ‘‘ 30 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں ٹائیگر شروف کے ہمراہ دیشا پٹانی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں -بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف صرف نام کے ہی ٹائیگر نہیں بلکہ انہوں نے اپنے مارشل آرٹ کے فن اور اداکاری سے فلمی شائقین اور فلم سازوں کو ایسا گرویدہ بنایا ہے کہ ہر کسی کی پہلی ترجیح بن گئے ہیں جب کہ مداحوں کو بھی ان کی سپر ہٹ فلموں کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مداح ان کی نئی آنے والی فلم ’’ باغی‘‘ کے سیکوئل کا بڑی شدت سے انتظار کررہے ہیں جس کے ٹریلر کے بعد اب گانے نے بھی دھوم مچادی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’باغی 2‘‘ کا پہلا گانا ’’منڈیاں تو بچ کے رہیں‘‘ گزشتہ دنوں جاری کیا گیا تھا۔گانے کو جنی دیوان نے لکھا ہے جس کی موسیقی سندیپ شرودکر نے ترتیب دی جب کہ نوراج ہنس اور پلک موچل نے اپنی آواز سے جادو جگایا ہے۔ ’’باغی 2‘‘ کے گانے کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا ‘ یوٹیوب پر ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…