کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اب جلد ہی سمارٹ فون کی کیمرہ ایپ سے لائیوسٹریم کر سکیں گے۔ اس سے لائیو سٹریم کا طریقہ کار بے حد سادہ ہوجائےگا۔ یوٹیوب نے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ اسوس، ایل جی، موٹرولا، نوکیا اور سام سنگ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، آنے والے چند مہینوں میں یہ فیچر صارفین کےلیے جاری کرنا شروع کر دیا جائے گا۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ وہ یوٹیوب موبائل لائیو ڈیپ لنک سے یہ فیچر دوسری کمپنیوں کی ڈیوائسز کے لیے بھی جاری کریں گے۔ یوٹیوب کا یہ اعلان اس اعلان کے ساتھ ہی سامنے آئے گا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پی سی سے لائیو سٹریم کو بھی سادہ بنایا گیا ہے۔ اب پی سی پر لائیو سٹریم کرنے کیلئے صارفین کو youtube.com/webcam وزٹ یا یوٹیوب ہیڈر کے ساتھ Go liveپر کلک کرنا پڑے گا۔