بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

فیس بُک کے بانی امریکی کانگریس میں پیشی کیلئے تیار ہو گئے

datetime 28  مارچ‬‮  2018 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بُک کے بانی مارک زکر برگ امریکی کا نگریس میں پیش ہونے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ متواتر روابط کے بعد 33 سالہ زکربرگ نے فیصلہ کیا کہ و ہ کانگریس میں گواہی دیں گے۔ مارک زکر برگ پر سوشل نیٹ ورکنگ کی رازداری کے حوالے سے الزامات ہیں جبکہ عوامی سطح پر بالخصوص قانون دانوں اور میڈیا کی طرف سے بھی شدید دباؤ تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم شدید علالت کے باعث اسپتال میں داخل امریکی ٹی وی کے مطابق زکر برگ اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی آمادہ کریں گے کیونکہ اس سے پہلے وہ انکار کر تے رہے ہیں۔ مارک زکر برگ کی پیشی سے گوگل اور ٹویٹر کے سی ای او پر بھی کانگریس میں پیش ہونے کے لیے دباؤ بڑھے گا۔ امریکی سینیٹ نے 10 اپریل کو ڈیٹا رازداری کے حوالے سے سرکاری طور پر تینوں کمپنیز کے سی ای او کو بلایا ہے۔ زکر برگ کی پیشی کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے تاہم وہ آج برطانوی پارلیمانی کمیٹی میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ شمالی کوریا کے سربراہ دیگر حکام کے ساتھ خفیہ دورے پر چین پہنچ گئے یاد رہے گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ صدر ٹرمپ کی اینالسس فرم کیمبرج اینالیٹکا نے پانچ کروڑ سے زائد صارفین کی ذاتی معلومات ایک ایسے سافٹ ویئر بنانے میں استعمال کیں جس کے ذریعے سے صدارتی انتخابات میں ووٹرز کا رجحان بتانے اور انتخابی نتائج سے متعلق پیش گوئیاں کی جاتی تھیں۔ اینالسس فرم کی ڈیٹا چوری کو فیس بک کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیٹا چوری کہا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…