لاہور (آن لائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موسم گرما شروع ہوتے ہی صوبے بھر سے جعلی مشروبات کی بیخ کنی کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت جعلی مشروبات کیخلاف آپریشن کیلئے عوامی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے نئی حکمت عملی کے تحت صوبے بھر کے عوام الناس سے استدعا کی گئی ہے کہ جہاں کہیں بھی جعلی مشروبات کی تیاری اور فروخت کو دیکھیں تو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے
ٹول فری نمبروں پر اس کی اطلاع دیں پنجاب فوڈ اتھارٹی اطلاع دینے والے شہریوں کا نام صیغہ راز میں رکھے گی اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ اس وقت صرف لاہور میں جعلی مشروبات تیار کرنے والی سو سے زائد فیکٹریاں موجودہیں جو خفیہ طریقہ سے جعلی مشروبات تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کررہی ہیں اور بھاری منافع حاصل کررہی ہیں۔