اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

جب کوئی آفر ملی اپنی صلاحیتوں کوبڑے پردے پرضرور دکھاؤں گی،مایا علی

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)اداکارہ وماڈل مایا علی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کے معیارمیں تبدیلی سے انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی اب آسان ہورہی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں مایا علی نے کہاکہ ہالی وڈ اوربالی وڈ میں ایسی بے شمارمثالیں موجود ہیں، جن میں نہ توفلم کی پکچرائزیشن پرکروڑوں روپے خرچ ہوئے اورنہ ہی اسٹارکاسٹ شامل کی گئی۔ بس فلم کی کہانی اورجدید ٹیکنالوجی سے ایک ایسی فلم بنائی گئی ، جس نے ریلیز ہوتے ہی سب کواپنا گرویدہ بنالیا۔

مایا نے کہا کہ یہ بحث تو اب دم توڑچکی ہے کہ ایک اچھی اورسپرہٹ فلم بنانے کے لیے کثیرسرمایہ سب سے ضروری ہوتا ہے۔ یہی نہیں اگرہم دنیا بھرمیں بہترین فلمیں قراردی جانے والی فلموں کی فہرست کا جائزہ لیں توان میں اکثریت کی کہانی بہت مضبوط تھی۔ ان فلموں میں نہ سپراسٹارکاسٹ نہیں تھے لیکن اس کے باوجود فلموں کی کامیابی اس بات کا بہت بڑا ثبوت ہے کہ اچھی اورمعیاری فلم کے لیے جن چیزوں کوہمارے سامنے رکھا جاتا ہے، وہ اصل میں مسائل نہیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مایا علی نے کہا کہ میں نے ٹی وی پرکام کیا اورکررہی ہوں۔ جہاں تک بات سلوراسکرین پرکام کرنے کی ہے تومیں ضرورکروں گی لیکن اس کے لیے مجھے بھی کسی مضبوط کردار اوربہترین کہانی کی تلاش ہے۔ جونہی ایسی کوئی آفرمجھے ہوئی تواپنی صلاحیتوں کوبڑے پردے پرضرور دکھاؤں گی۔اداکارہ نے کہا کہ کمرشل فلموں کی بات ہوتووہ بھی شائقین کی تفریح کے لیے بے حد ضروری ہیں۔ اس لیے میں کمرشل فلموں کو برانہیں کہتی لیکن اس کواگرتھوڑی سی توجہ کے ساتھ بنایا جائے توہماری کمرشل فلمیں بھی انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی پاسکتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…