بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اپنے شو میں فلم ’’ باغی ٹو‘‘ کی ریکارڈنگ کی منسوخی کی افواہوں پر کپل شرما پھٹ پڑے

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما اپنے شو سے متعلق افواہوں پر پھٹ پڑے۔بھارت کے معروف کامیڈین و اداکار کپل شرما اپنے شو کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں اور ان کی شو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بالی ووڈ کی معروف شخصیات فلم کی تشہیر کے لیے ان کے پروگرام کا حصہ بننے کو ترجیح دیتے ہیں۔

لیکن گزشتہ روز کپل اور سنیل کی سوشل میڈیا پر جھگڑے کی وجہ سے نئے شو میں فلم ’ باغی ٹو‘ کی رکارڈنگ کی منسوخی کی افواہوں پر کپل شرما پھٹ پڑے۔معروف کامیڈین کپل شرما نے ٹوئٹر پر اپنے نئے شو ’فیملی ٹائم ود کپل‘ میں فلم ’باغی ٹو ‘ کی رکارڈنگ کی منسوخی کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر کو شو کی دوسری قسط میں شوٹنگ کے لیے بلایا ہی نہیں گیا تو پروگرام کی شوٹ منسوخ ہونے کا سوال ہی نہیں بنتا۔ کپل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو خبروں میں صداقت رکھا کرو ٹوئٹر کیا وضاحت دینے کے لئے ہی رہ گیا ہے۔دوسری جانب کپل شرما ایک بار پھر اپنے نئے شو’ فیملی ٹائم ود کپل ‘ کے ذریعے لوگوں کو ہنسانے آرہے ہیں، ان کا نیا پروگرام بھارتی ٹی وی چینل سونی سے نشر کیا جائے گا۔ چینل انتظامیہ نے کپل کی واپسی کی مختصر ویڈیو شیئر کی، 20 سیکنڈ کی اس مختصر ویڈیو میں کپل نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اس شو میں پرائز ہے یہ سرپرائز ہے۔واضح رہے کہ بھارت کا مشہور کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ گزشتہ سال کپل اور سنیل گروور کی لڑائی کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا اور نیا شو آج سے آن ایئر ہورہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…