اسلام آباد(آن لائن) نیب حکام نے نواز شریف کے دامان کیپٹن(ر) صفدر کو تین ارب روپے ادائیگی کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار کے دور میں وزارت خزانہ سےکابینہ ڈویژن کو 4 ارب روپے دیئے تھے جو بعد میں تین رکنی کمیٹی کے سپرد کر دیئے گئے جن میں سے تین ارب روپے کیپٹن(ر) صفدر کے حوالے کئے گئے ۔
کیپٹن(ر)صفدر نے یہ تین ارب روپے سے اپنے حلقہ انتخاب مانسہرہ میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے کا دعوی کر رکھا ہے اس بھاری رقم جو تین ارب روپے ہے کی تحقیقات نیب حکام کرنے میں مصروف ہیں اور نیب کے پی کے کی ایک ٹیم مانسہرہ بھی گئی ہے جس نے موقع پر جا کر بھی تحقیقات کیں ہیں۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ نیب حکام نے تین ارب روپے کی تحقیقات میں سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بھی سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری خزانہ سے تین ارب روپے کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں جبکہ سابقہ اجلاس میں سیکرٹری کابینہ عمار حسین نے انکشاف کیا تھا کہ تین ارب روپے وزارت ہاؤسنگ کے ذیلی ادارہ پاک پی ڈبلیو کے حوالے کئے تھے اب نیب حکام اس حوالے سے جلد رپورٹ چیئرمین نیب کو فراہم کرنے والے ہیں جس کی روشنی میں قوم کا تین ارب روپے کی کرپشن میں ملوث لٹیروں کی گرفتاری کا عمل شروع ہو گا ۔نیب زرائع نے بتایا ہے کہ تین ارب روپے سے کاغذ کی پرچیوں پر چند ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کی گئیں ہیں ۔۔( جاوید/ رانا مشتاق)