کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کوچ ویون رچرڈز پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے اپنی اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے لیکن میچ شروع ہونے سے کچھ ہی دیر قبل وہ دبئی کے لیے روانہ ہوگئے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دو دن قبل ویون رچرڈز اپنی اہلیہ سمیت کراچی آئے اور یہاں آ کر انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ویون رچرڈز معین خان کی اکیڈمی گئے جہاں انہوں نے مستقبل کے پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات بھی کی۔ ویون رچرڈز نے اس موقع پر کہا تھا کہ
لاہور اور کراچی میں پی ایس ایل کے میچ ہونے سے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور پاکستان میں کھیلنے سے ہچکچانے والے کھلاڑیوں کو اس موقع پر پیغام دیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے یہاں آ کر کرکٹ کھیلیں۔ نجی ٹی وی چینل نے کہا کہ ویون رچرڈز میچ سے قبل ہی اپنی اہلیہ کے ساتھ کراچی ائیرپورٹ چلے گئے اور وہاں سے وہ دبئی روانہ ہو گئے، واضح رہے کہ کوئی گلیڈی ایٹر کے کوچ ویون رچرڈز پی ایس ایل کا فائنل دیکھے بغیر کیوں گئے اس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔